یوکرین کا ریاست کریمیا میں روسی فوجی مداخلت کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی اپیل

ریاستی دارالحکومت اسمفروپل، ساحلی شہرسیوا اسٹوپول میں ایئرپورٹس پر جمعے کی صبح روسی فورسز نے قبضہ کرلیا


News Agencies/AFP March 01, 2014
یوکرین کے ہوائی اڈے پر قبضہ روسی فوج کی مداخلت ہے، یوکرینی وزیر خارجہ۔ فوٹو:فائل

یوکرینی سیکیورٹی فورسز نے ریاست کریمیا کے 2 مسافر ایئر پورٹس پرروسی فورسز اور روس نواز مسلح افراد نے جمعے کی صبح قبضہ کرلیا ۔

تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے، یہ ایئرپورٹ اسمفروپل اور سیوا اسٹوپول شہروں میں واقع ہیں۔ یوکرانئی سیکریٹری دفاع آنری پیروبی نے کہا کریمیا کے ہوائی اڈوں کا کنٹرول ان مسلح افراد نے سنبھال لیا تھا جنھیں روس کی پشت پناہی حاصل تھی، موجودہ صورتحال کے پیش نظرریاست میں ہنگامی حالت کا نفاذکااعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔ یوکرینی بارڈر گارڈ سروس نے بتایا کہ جمعے کے دن روس کے10سے زائد جنگی ہیلی کاپٹر کریمیا میں داخل ہوئے تھے۔ یوکرینی وزیر داخلہ ارسن اواکوف کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود کے یوکرینی ساحلی شہر سیوا اسٹوپول میں روسی فوج نے ملٹری ایئرپورٹ کوبند کررکھا ہے جبکہ علاقائی دارالحکومت اسمفروپل پرمسلح افراد کا قبضہ ہے، کریمیا میں روسی افواج کی موجودگی کو مسلح چڑھائی قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا ''یہ فوجی مداخلت اور قبضہ ہے''۔ روسی جیٹ طیارے یوکرین کے سرحدی علاقے پرفضائی گشت بھی کرتے رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعے کی صبح اسمفروپل کے ایئرپورٹ پر روسی فوجی وردی میں ملبوس 50 مسلح افراد ٹرک پرسوارہوکرآئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق روسی فورسز نے جمعے کے صبح حملہ کرکے یوکرین کی ریاست کریمیا کے 2 ایئرپورٹس پر قبضہ کرلیا تھا جسے بعد میں یوکرینی فورسز نے چھڑا لیا۔ بحیرہ اسود میں موجود روسی بحری بیڑے نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس واقعے میں روسی فوجی ملوث ہیں، روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔ یوکرین کے عبوری صدر الیگزینڈر ٹرکائی نوف نے معزول صدرکے نامزد کردہ آرمی چیف کومعطل کردیا ہے۔ اس دوران دارالحکومت کیف میں پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کرکے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔ یوکرین کی پارلیمنٹ نے امریکا اور برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ 1994ء کے معاہدے کو مد نظررکھتے ہوئے یوکرین کی سالمیت کو یقینی بنائے۔ اس صورتحال پر روسی وزارت خارجہ و دفاع نے کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مغربی ممالک نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری تنائو کو ختم کرنے کی کوشش کرے تاہم ماسکوحکومت کا کہنا ہے کہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامند ہے لیکن ساتھ ہی کریملن نے خبردار کیا ہے کہ غیرملکی طاقتیں یوکرینی عوام کے ایما پرخود کوئی فیصلہ نہ

مقبول خبریں