حکومت قبل از وقت انتخابات کراسکتی ہے، خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 مئ 2022
 اپنی سیاست کے لیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے، خالد مقبول صدیقی۔

اپنی سیاست کے لیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے، خالد مقبول صدیقی۔

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت 17 اگست 2023 تک ہے، حکومت کوعوام کی عدالت میں جانے کا اختیار ہے، اور ہم بھی فریش مینڈیٹ کے حامی ہیں، حکومت قبل از وقت انتخابات بھی کراسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جلسے جلوسوں سے کمزور حکومتوں پر دباؤ پڑتا ہے، اپنی سیاست کے لیے ملک کو معاشی بحران میں نہیں دھکیلنا چاہیے، پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی کی وجہ سے متاثر ہیں، ہمارا موقف ہے کہ ایسے پالیسی اختیار کی جائے جس سے ملک معیشت اور غریب متاثر نا ہو۔  ہمارے اور سندھ حکومت کے درمیان معاہدہ نہیں ایک ورکنگ ریلیشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔