- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- ناراض بھائی کو منانے کے لیے بہن کا 434 میٹرطویل خط
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون 2022 میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
- ملکی طلب کا 92 فیصد خوردنی تیل 4.5 ارب ڈالر سے درآمد کیا جاتا ہے، بریفنگ
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گھر کے باہر سے گرفتار

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کرلیا جہاں سے انہیں تھانہ کوہسار لانے کے بجائے کہیں اور لے جایا گیا۔
یہ پڑھیں: شیریں مزاری اور40 ہزار کنال زمین
اطلاعات کے مطابق شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ونگ ڈی جی خان نے اراضی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا جہاں سے انہیں لاہور یا ڈی جی خان لے جانے کا بھی امکان ہے۔ شیریں مزاری پر اس مقدمے میں ایف آئی آر درج ہے، عملہ وارنٹ گرفتاری لے کر آیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز مارچ 2022ء میں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شیریں مزاری کی دوران گرفتاری مزاحمت کی ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین کچھ دیر میں تھانہ کوہسار پہنچیں گے، تمام کارکنان بھی تھانہ کوہسار پہنچ جائیں۔
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا ہے کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں گھسیٹے ہوئے لے گئے اور مجھے صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ونگ لاہور اسے لے گیا ہے۔
گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی کے ہمراہ فواد چوہدری، بابر اعوان، شبلی فراز اور دیگر رہنما تھانہ کوہسار پہنچے جب کہ تھانہ کے باہر کارکنان جمع ہوگئے جنہوں ںے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
حکومت نے اعلان جنگ کردیا، فواد چوہدری
تھانے کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی اس حرکت سے ظاہر ہے کہ وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے، ایسے اقدامات سے حکومت نے اعلان جنگ کردیا ہے۔
یہ اغوا کا کیس ہے، تھانے میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں، بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے وزیر انسانی حقوق کو اغوا کروایا ہے،میرے پاس ریکارڈ آگیا ہے جس سے اغوا ثابت ہوتا ہے،آئین اور قانون کے مطابق گرفتاری کوئی بات نہیں لیکن ایسے مارچ کو نہیں روکا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں پولیس جانے کی اجازت ہوتی ہے لیکن ڈی ایس پی سطح کے کسی بندے کی گرفتاری کی اجازت نامہ موجود نہیں، ملزمان میں شریں مزاری کو نام ہی شامل نہیں تھا اس لیے پولیس والوں سے کہتا ہوں کسی کا ناجائز کام مت کریں، تھانہ خالہ جی گھر نہیں کہ جہاں جو چاہے کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ٹائیگر گرفتاری سے نہیں ڈرتا، اسلام آباد کو ماڈل ٹاؤن بننے نہیں دیں گے، شیریں مزاری کو تھانے میں نہیں لایا گیا، میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اعلی عدلیہ اس اغوا کا نوٹس لے کیوں کہ تھانے کے اندر روانگی اور گرفتاری کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
شیریں مزاری کو جہاز کے ذریعے ڈی جی خان لے جایا گیا، سواتی
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ڈاکو سمجھ لیں کہ چیونٹی کے پر نکلنے کا مطلب اس کے موت کا وقت آجانا ہے، ایس پی ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ شیریں مزاری کو بائی ائیر ڈی جی خان بھیجا جائے گا، مجھے بتایا گیا ہے شیریں مزاری کو جہاز کے ذریعے ڈی جی منتقل کیا گیا ہے، ڈاکو ہمیں روک نہیں سکتے، جلد حکمت عملی بنا کر اعلان کریں گے۔
شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار نہیں لایا گیا
اطلاعات کے مطابق شیریں مزاری کو تھانہ کوہسار لے جانے کے بجائے کہیں اور لے جایا گیا ہے تاہم اب وہ کہاں ہیں اس حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی۔
ایف آئی آر کا متن
ایف آئی ار کے مطابق پولیس کارروائی کے لیے 11 اپریل 2022ء میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب کو لیٹر موصول ہوا۔ لیٹر میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے شوکت علی پٹواری، قسمت علی پٹواری پر اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا۔ لیٹر میں دیگر قصورواران کے دوران تفتیش تعین کا بھی حکم دیاگیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر راجن پورکے احکامات پر درج کیا۔ لیٹر کے ساتھ اے سی روجھان کی انکوائری رپورٹ بھی شامل تھی۔ انکوائری رپورٹ میں درج تھا کہ موضع کچھ میانوالی دو روجھان کی جمع بندی سال 1971-72 ملزمان نے دیگر مفاد کنندگان کے ساتھ ملی بھگت کے ذریعے ریونیو ریکارڈ سے غائب دی۔
ریونیو ریکارڈ غائب کرنے پر سردست صورت جرم 409 ت پ 5/2/47 پی سی اے کا اطلاق پایا جاتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے تفتیش مقدمہ پر ڈی ڈی آئی انویسٹی گیشن، اے ڈی آئی انویسٹی گیشن اور سرکل آفیسر ڈی جی خان کو مامور کیا۔
شیریں مزاری پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے والد نے 1971/72ء میں موضع کچہ میانوالی میں 800 کنال اراضی پراگرایسو فارم لمیٹڈ کے نام کر دیا ڈپٹی کمشنر راجن پور کی مدعیت میں 12 اپریل 2022ء میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسی بنیاد پر شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔