کراچی میں پولیس کے چھاپے، پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 31 مئ 2022
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گھروں سے گرفتارکیا گیا،رہنما پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گھروں سے گرفتارکیا گیا،رہنما پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

کراچی میں پولیس کریک ڈاؤن میں  پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی میں ایک بار پھرپولیس گردی شروع ہوگئی ہے۔ ہمارے کارکنوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں اورگرفتاریاں ہوئی ہیں۔ سندھ پولیس ہوش کے ناخن لے۔ کبھی کے دن بڑے ہوتے ہیں اورکبھی کی راتیں اس حکومتی غلامی کا حساب دینا پڑے گا تیار رہنا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ  کے نائب صدراوررکن اسمبلی راجہ اظہرنے بیان میں کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق نائب ناظم سرتاج خٹک اورانورگجر کو لائنز ایریا سے گرفتارکیا جبکہ شاہ فیصل کالونی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں غلام مصطفیٰ، فیصل قریشی اوراحمرکوان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں پر25 مئی کے واقعے میں ملوث ہونے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔