کراچی میں رات کی لوڈشیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی کے الیکٹرک
لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ضروری اقدامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں,سی ای او کے الیکٹرک
کراچی:
کے الیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کے آئندہ دو سے تین روز میں شہر بھر کے رہائشی علاقوں سے رات کے اوقات میں کی جانے والی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی سر براہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف ایگزیکیٹیوآفیسرکےالیکٹرک عامر ضیاء کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے ضروری اقدامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں،آئندہ دو سے تین روز میں کراچی کے رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔
اجلاس میں کمشنر کراچی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئےعوامی نمائندوں اور شہریوں کی سہولت کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا،کمیٹی میں اہل علاقہ اور متعلقہ اداروں کے افسران شامل ہونگے جو اپنی رپورٹ کمشنر کراچی کو پیش کریگی۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران کو ہر قیمت پر حل کرنا ہوگا،شہریوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے کراچی انتظامیہ ہمہ وقت تیار ہے،وزیر اعلی کی ہدایت پر مسئلے کے حل کےلئے ہر قسم کی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔