ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دینے پر وزیراعظم کی قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک  اتوار 4 ستمبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابی پر قوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فتح کی مبارکباد دی ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جیت پر قوم اور کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک دیتا ہوں، آپ نے قوم کے دل بھی جیت لیے۔

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔

عمران خان کی قوم کو مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے مقابلے میں فتح پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کی اور اپنے اعصاب کو دباؤ سے بچایا، اس مشکل وقت میں ایسی کامیابی قوم کے مورال کو اوپر کرنے کے لیے بہت ضروری تھی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ بدترین آفات میں چند لمحات کی خوشیاں بکھرنے پر بہت بہت شکریہ۔

 

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1566487746809577477

وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے بھی پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔