اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  پير 5 ستمبر 2022
زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا:فوٹو:فائل

زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔خیبرپختونخوا میں پشاور،مردان،ایبٹ آباد،صوابی ،شبقدراوردیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزافغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن میں زمین کی 10 کلومیٹرگہرائی میں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔