ٹیم میں واپسی کے حوالے سے چیزیں بہت آگے نکل چکی ہیں، محمد عامر

ویب ڈیسک  بدھ 5 اکتوبر 2022
گرین کیپس کی نمائندگی کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: ٹوئٹر)

گرین کیپس کی نمائندگی کے امکانات تقریبا معدوم ہوچکے ہیں، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے حوالے سے چیزیں اتنی زیادہ اگے نکل چکی ہیں کہ واپسی کے امکانات معدوم دیکھائی دیتے ہیں۔

کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے سابق ہیڈکوچ مصباح الحق اور وقار یونس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں نے پرفارمنس کی بنیاد پر باہر کیا تو بتائیں آسٹریلیا میں سیریز کے دوران بہمرا نے 16 میچوں میں ایک وکٹ لی تھی تو کیا منجمنٹ نے انہیں اسکواڈ سے باہر کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونون لیجنڈز کرکٹر ہیں بہت عزت کرتا ہوں لیکن میرے حوالے سے دیئے گئے بیانات سے بات خراب ہوئی۔

مزید پڑھیں: کشمیر پریمئیر لیگ: محمد عامر راولاکوٹ کے آئیکون پلئیر منتخب

محمد عامر نے سوال اٹھایا کہ محمد وسیم جونئیر اور شاہنواز دھانی اچھے بولرز ہیں لیکن کیا دو پی ایس ایل میچز میں اچھی کارکردگی دیکھا کر پاکستانی ٹیم کے دروازے کھول دیئے جانے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں پبلک چوائس پر ٹیم تشکیل دی جارہی ہے، لوگوں کا اپنا نظریہ ہوتا لیکن چیف سلیکٹر کی جاب اتنی آسان نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ابوظبی ٹی 10؛ محمد عامر بنگلا ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

عامر نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کی نمائندگی کے دوران کپتان بابراعظم سے بات چیت کرتا ہوں مگر ایسی نہیں کہ چیزیں ڈسکس کروں، البتہ عماد وسیم سے اچھی دوستی ہے لیکن معلوم نہیں وہ ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔