پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا تھا:فوٹو:فائل

ایف آئی اے نے گزشتہ ماہ سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا تھا:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما  سیف اللہ نیازی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ سیف اللہ نیازی پر ’نامنظور‘ ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔ یہ ویب سائٹ غیرقانونی طور پر فنڈ ریزنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سیف نیازی کو گرفتار نہیں کیا۔ایف آئی اے کوگرفتاری کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ہے۔ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو تاحال تحویل میں نہیں لیا اور نہ ہی گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان گرفتار

حکام کا مزید کہنا تھا کہ  ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پربھی چھاپہ مار چکی ہے۔ سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع کے گھر پر ایف آئی اے کا چھاپہ

دوسری جانب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ  نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے انہیں متعدد بار ایف آیی اے نے بلایا لیکن وہ نہ آئے اس لیے آج انہیں حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔