ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق ریسلر سارہ لی انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 7 اکتوبر 2022
فوٹو : سارہ لی/انسٹاگرام

فوٹو : سارہ لی/انسٹاگرام

کراچی: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق ریسلر سارہ لی 30 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساری لی کی والدہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بیٹی کی موت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری فیملی اس وقت بہت صدمے میں ہے۔

سارہ لی نے 2015 میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کا ’’ٹف انف‘‘ مقابلہ جیتا تھا۔

سارہ لی کی موت کی خبر سے ریسلنگ کی دنیا میں سوگ کی فضا ہے جبکہ دیگر ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریسلر سارہ لی کی شادی ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر کوری جیمز ویسٹن سے ہوئی، جو ویسٹن بلیک کے نام سے مشہور ہیں۔ انکے تین بچے بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔