دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی


کورٹ رپورٹر October 28, 2022
(فائل فوٹو)

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی اہلیہ دعا بھٹو نے خلا کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ازدواجی زندگی 4 سال بھی نا چل سکی، طاہرہ بھٹو عرف دعا بھٹو نے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کردی۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی شادی 2021 میں منظرِ عام پر آئی تھی۔

یاد رہے کہ دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے حلیم عادل شیخ کی طاہرہ دعا بھٹوسے دوسری شادی تھی۔

 

مقبول خبریں