- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
عمران خان نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دیدی
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی کی منظوری دیدی۔
عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی لیڈرشپ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نے اس ضمن میں ضروری اقدامات کے لیے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کردی۔
یہ پڑھیں :صدرمملکت وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، ذرائع
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نگران سیٹ اپ کے لیے عمران خان کل وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی سے ملاقات کریں اور مذکورہ ملاقات کل زمان پارک میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگران سیٹ اپ کے لئے ناموں پرمشاورت ہوگی، عمران خان مشاورت کے بعد پرویزالہی کو نگران سیٹ اپ کے لیے نام دیں گے، عمران خان نے عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی، گورنر نے سمری پر دستخط نہ کیے
ذرائع نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر پارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لیے گئے، تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کرکے جلد امیدوار فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پارٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، صدر مملکت عارف علوی بہت جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل 20 جنوری تک مؤخر کیے جانے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے، پی ٹی آئی پرامید ہے کہ ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔