- تائیوان کی صدر سے ملاقات کی تو امریکا جنگ کیلیے تیار رہے؛ چین
- دی ہنڈریڈ؛ مائیک ہسی نے شاہین، حارث سے توقعات وابستہ کرلیں
- جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس؛ شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع کرادیا
- ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس؛ خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس واپس
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 قائمہ کمیٹی سے منظور
- کھاتے وقت منہ سے نکلنے والی آوازیں دوسروں کیلیے ذہنی اذیت بن سکتی ہیں
- شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت
- بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کا دیکھنا ہے، سابق کرکٹر
- جج دھمکی کیس؛ عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع
- سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا
- پی سی بی نے یاسر عرفات کو بالنگ کوچ کے خواب دِکھا کر باہر کردیا
- سپریم کورٹ، 15کروڑ سے زائد آمدن والوں کو 50فیصد سپر ٹیکس 14روز میں ادا کرنیکا حکم
- او جی ڈی سی ایل پر گردشی قرضے، آئل اینڈ گیس سیکٹر پر منفی اثرات شروع
- روس سے خام تیل کا پہلا آزمائشی کارگو اپریل میں پاکستان لانے کی منصوبہ بندی جاری
- چائے، مصالحوں اورخشک میوہ جات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ
- میانمار کی حکومت نے آنگ سان سوچی کی جماعت کو تحلیل کر دیا
- ایکواڈور میں دو نئے گوشت خور پودے دریافت
- خواتین غذا میں میگنیشیئم بڑھا کر دماغ توانا بنائیں
شعیب اختر نے ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ بائیو پِک سے خود کو الگ کرلیا

میری زندگی کی کہانی اور واقعات کا استعمال کیا گیا تو قانونی کارروائی کروں گا، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی سوانح حیات پر بننے والی بائیو پِک سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ کے نام سے بنائی جانے والی میری بائیو پک پر کچھ اختلافات تھے جس کے باعث انہوں نے خود کو الگ کرلیا ہے۔
سابق کرکٹر نے فلم میکرز اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر وہ ان کی سوانح عمری پر فلم بناتے رہے اور ان کے نام یا زندگی کی کہانی کے واقعات کو کسی بھی طرح استعمال کیا تو انکے “سخت قانونی کارروائی” عمل میں لائیں گے۔
مزید پڑھیں: عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیوپک سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا
شعیب اختر نے بیان میں کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے اپنی انتظامیہ اور قانونی ٹیم کے ذریعے معاہدہ ختم کرتے ہوئے فلم ’’راولپنڈی ایکسپریس‘‘ سے خود کو الگ کرلیا ہے، یقینی طور پر یہ میرا خواب تھا جسے میں حقیقت کا رنگ دینا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے معاملات ٹھیک نہیں ہوئے اور ہمیں فلم کو روکنا پڑا۔
گزشتہ سال جولائی میں شعیب اختر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 13 نومبر 2023 کو راولپنڈی ایکسپریس ریلیز ہوجائے گی تاہم رواں سال کے آغاز میں اداکار عمیر جسوال نے فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: شعیب اختر کی بائیو پک میں کردار ادا کرنے والے ’اداکار‘ کا نام سامنے آگیا
عمیر نے اپنے ٹوئٹ میں ’روالپنڈی ایکسپریس‘ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شعیب اختر کی بائیوپک پروجیکٹ راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔