کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 23 فروری 2023
ڈائریکٹر کراچی کنگز نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔ فوٹو: اسکرین گریب

ڈائریکٹر کراچی کنگز نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔ فوٹو: اسکرین گریب

 لاہور: پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی شکست پر وسیم اکرم غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

پی ایس ایل کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان سے شکست پر وسیم اکرم جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسکی کو لات دے ماری۔

یہ بھی پڑھیں: ’’وسیم اکرم جلدی غصے میں آجاتے ہیں‘‘ انضمام کا دلچسپ تبصرہ

ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر شکست پر انھوں نے مایوسی میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف 3 رنز سے فتحیاب

یاد رہے کہ کراچی کنگز 5میچز میں ایک فتح ہی حاصل کرپائے ہیں۔

https://twitter.com/cricketpakcompk/status/1628441379335507968

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔