خواب میں آئے ہندسوں سے لاٹری جیتنے والی خاتون

خاتون نے خواب میں آئے ہندسوں کو آزماتے ہوئے 6 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت لی


ویب ڈیسک May 04, 2023

آسٹریلیا کی ایک خاتون نے خواب میں آئے ہندسوں کو آزماتے ہوئے 6 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

آسٹریلوی ریاست وِکٹوریا کے شہر ایلٹونا سے تعلق رکھنے والی خاتون کے مطابق انہوں نے دی لوٹ کی ویب سائٹ سے 12 اپریل کا 'منڈے اینڈ وینزڈے لوٹو ڈرائنگ' کا ٹکٹ خریدا۔

انہیں لاٹری جیتنے کے متعلق تب علم ہوا جب انہوں نے کئی دن بعد بیلنس جاننے کے لیے اپنا آن لائن اکاؤنٹ چیک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لاٹری کے نمبر خواب میں آئے۔ انہیں یہ ہندسے یاد رہے اور انہوں نے تمام ہندسوں کو لوٹو ٹکٹ پر لگا دیا۔

مقبول خبریں