آپ کیلیے آم لایا ہوں، شہباز شریف کی ترک صدر سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 4 جون 2023
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے انقرہ گئے تھے؛ فوٹو: ویڈیو گریب

وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے انقرہ گئے تھے؛ فوٹو: ویڈیو گریب

 انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ملک کے نئے صدر کا حلف اُٹھالیا اس خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کر رہے ہیں اور تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے ترک صدر نے کہا کہ میں آپ اور خاتون اوّل کے لیے پاکستان سے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ وزیراعظم نے ازراہ تفنن کہا کہ آدھے آم آپ کے لیے اور آدھے خاتون اوّل کے لیے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا 

جس پر دونوں نے مسکراتے ہوئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور آموں سے متعلق اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ  پاکستان کے آم لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔

قبل ازیں  وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کے تقریب حلد برداری میں شرکت کی اور صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام لکھا اور دستخط کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔