جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع

ویب ڈیسک  جمعرات 26 اکتوبر 2023
فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

 چنئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق حسن علی کل رات سے بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہوں نے آج جمعرات کو ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ حسن علی روبصحت ہیں لیکن مکمل طور پر صحت یاب ہونے کیلئے انہیں کل کے میچ میں آرام دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حسن علی کو نسیم شاہ کے باہر ہونے کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کے پانچ میچز میں حسن علی آٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک جنوبی افریقا میچ؛ ورلڈکپ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

دوسری جانب فخر زمان اور محمد نواز کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے فٹ قرار دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر دل گرفتہ

ذرائع کے مطابق کل کے میچ میں فخر زمان کی بھی ٹیم میں واپسی متوقع ہے۔ فخر زمان کی جنوبی افریقا کے خلاف گزشتہ سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔