کراچی ٹریفک پولیس رویہ بہتر نہ کر سکی شہری پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی

شہری نے چالان میں غلط اندراج پر سوال کیا تو اہل کار نے بدتمیزی شروع کردی، نوجوان پر تشدد بھی کیا


Staff Reporter March 04, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں ٹریفک پولیس اپنے رویے میں بہتری نہیں لا سکی۔ تازہ واقعے میں ایک شہری پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی۔


طارق روڈ ٹریفک سیکشن کی حدود میں نوجوان کا ٹریفک پولیس افسرسے سوال کرنا مہنگا پڑگیا۔ ٹریفک افسراوراہلکاروں کے شہری پرتشدد کی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں ٹریفک اہل کار نے نوجوان کی موٹر سائیکل پردونوں نمبرپلیٹس نہ ہونے پرچالان کیا۔


نوجوان نے ٹریفک اہلکار سے کہا کہ موٹرسائیکل کے صرف آگے نمبر نہیں لگی، پیچھے نمبر پلیٹ موجود ہے جب کہ چالان میں دونوں سائیڈ کا ذکر ہے۔ جس پر ٹریفک اہلکارنے بدتمیزی کی۔


شہری نے اہل کار کی بدتمیزی کرتے ہوئے ویڈیو بنانا شروع کردی، جس پر ٹریفک افسر اورساتھی اہلکار ویڈیو بنتی دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئے۔ ٹریفک افسر اوراہلکاروں نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔


واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارہ نے نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی ٹریفک ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایس پی ٹریفک ایسٹ کو انکوائری افسر مقررکردیا۔


[video width="360" height="640" mp4="https://c.express.pk/2024/03/traffic-police-torture-1709554381.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں