پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سابق انگلش کرکٹر برہم

آئی سی سی پر ایک ٹیم کو زیادہ فیور دے کر ہیرا پھیری کا الزام عائد کردیا


ویب ڈیسک June 26, 2024
آئی سی سی پر ایک ٹیم کو زیادہ فیور دے کر ہیرا پھیری کا الزام عائد کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سوال اٹھادیا۔

ٹاک اسپورٹس کے دئیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو جان ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لازمی مقابلہ کروایا جاسکے، مجھے لگتا ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کرکے گروپس تقسیم کیے جائیں تاکہ پاک بھارت میچ کیلئے شائقین میں دلچسپی برقرار رہے، اگر فکسچرز میں دونوں کیلئے ٹاکرا گروپس میں ہوگا تو آئندہ آنے والے ٹائم میں اس مقابلے کا رومانس پھیکا پڑجائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینر ٹرافی؛ کیا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟ وسیم اکرم نےکس امید کا دیا جلالیا

ڈیوڈ لائیڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈولنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کیلئے آرام کا وقت محض سیمی فائنل اور فائنل میں رکھا گیا ہے، ہندوستانی ٹیم اور شائقین کیلئے میچز کے ٹائمنگ تبدیل ہوئے لیکن دیگر ٹیموں کیلئے نہ کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔

مزید پڑھیں: "چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد، فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا"

سابق کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی ایک ٹیم کو زیادہ فیور دے کر ہیرا پھیری کررہا ہے، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے کہ کیسے ورلڈکپ کا انعقاد ہونا چاہیے لیکن آپکو سوچنا ہوگا کیا یہ ایمانداری ہے یا نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے