مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی عائد

کھلاڑی پر آٹھ میچ کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 05, 2024

برطانیہ کے فٹبال کلب پریسٹن کے اسٹرائیکر مِلوٹِن اوسماجِک پر بلیک برن کے ڈیفنڈر اوون بیک کو کاٹنے کے نتیجے میں آٹھ میچ کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ واقعہ اسکائی بیٹ چیمپئن شپ میں لنکا شائر کے دو کلبز کے درمیان 22 ستمبر کو کھیلے گئے ایک میچ میں پیش آیا۔

بلیک برن کے منیجر جان یوسٹیس کا میچ کے بعد ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اوون بیک کی گردن پر ایک بڑا سا کاٹے کا نشان تھا۔ انہوں نے یہ نشان اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دکھایا۔

جمعے کے روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فارورڈ کھلاڑی نے 87 ویں منٹ کے قریب مخالف کھلاڑی کو کاٹ کر اپنے پُر تشدد عمل کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے