کیا حارث رؤف دوسرا میچ کھیلیں گے، فیصلہ کب ہوگا؟

جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں فاسٹ بولر کو آرام کروائے جانے کا امکان


ویب ڈیسک February 09, 2025

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے فاسٹ بولر حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا تھا، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہورہا تھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بھی وہ میدان پر واپس نہیں آئے اور انہیں آرام دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پسلیوں کے درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف حارث رؤف کو کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔

مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے تاہم انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کا حتمی فیصلہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا

دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، جہاں گرین شرٹس اگلے روز سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں