سعودیہ کے یوم تاسیس پر سیکڑوں فنکاروں کا ایک ساتھ روایتی رقص؛ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

سعودی عرب کے روایتی رقص "عرضہ" پر پرفارمنس کو 50 ہزار افراد نے دیکھا


ویب ڈیسک February 26, 2025
سعودی عرب کے روایتی رقص کو سیکڑوں افراد نے ایک ساتھ ادا کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا

سعودیہ کے یوم تاسیس کے موقع پر 20 سے 23 فروری کے دوران ہونے والی تقریبات میں روایتی رقص ’عرضہ‘ بھی پیش کیا گیا جس نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے جب اتنی بڑی تعداد میں شرکاء نے ایک ساتھ عرضہ رقص پیش کیا ہو۔

اس تاریخی منظر کو نوٹ کرنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جس نے تصدیق کی یہ ایک عالمی ریکارڈ بن چکا ہے۔

ریاض میں پیش کی گئی اس پرفارمنس میں 633 شرکاء نے ایک ساتھ روایتی رقص ’عرضہ‘ میں حصہ لیا تھا۔ تقریب میں 50 ہزار افراد شریک تھے۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فن کاروں نے ایک ساتھ روایتی رقص پر پرفارم کیا ہو اس لیے یہ دنیا میں اس نوعیت کی سب سے بڑی پرفارمنس بن گئی۔

خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔

خواتین کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے گئے، سیاحت کو فروخت دیا گیا اور فن و ثقافت کی ترویج کی جا رہی ہے۔

 

مقبول خبریں