کراچی:
شہر قائد میں اگلے کئی روز کے دوران موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
شہر کا مطلع آج جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، ہفتہ و اتوار کو شہر کی فضاوں پر صبح کے وقت ہلکی دھند چھا سکتی ہے جبکہ صبح کے وقت دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
شہر میں بیشتر وقت شمال مغربی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کو کچھ وقت کے لیے سمندری ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔
دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔