کراچی: آر آر ایف کی پولیس موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار زخمی

پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل باسط اور کانسٹیبل دانش کے نام سے کی گئی


(فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے ٰکورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ریپڈ رسپارنس فورس (آر آر ایف) کی پولیس موبائل ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عوامی کالونی پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل باسط اور کانسٹیبل دانش کے نام سے کی گئی جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

مقبول خبریں