ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی!

ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ آئی او ایس 18.5 اور آئی پیڈ او ایس 18.5 جاری کیں ہیں


ویب ڈیسک May 13, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ آئی او ایس 18.5 اور آئی پیڈ او ایس 18.5 جاری کر دی۔

اگرچہ گزشتہ برس ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے اس آپریٹنگ سسٹم کی یہ پانچویں اپ ڈیٹ ہے لیکن اس میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد آئی او ایس اب کیریئر پرووائیڈڈ سیٹلائیٹ فیچرز کو سپورٹ کرنے لگے گی۔ اس کے علاوہ جب کسی بچے کی ڈیوائس پر اسکرین ٹائم پاس کوڈ کو استعمال کیا جائے گا تو والدین کو ایک نوٹیفیکیشن بھی موصول ہوگا۔

اس کے علاوہ اپ ڈیٹ میں کچھ سیکیورٹی کے مسائل کو بھی حل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں