واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کا آپشن متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے


ویب ڈیسک May 14, 2025

واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صارفین ایسا کرنے کے اس وقت اہل ہونگے جب صارف نے "Allow Sharing" کا آپشن فعال کیا ہوا ہوگا۔ 

"Allow Sharing" کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ اختیار ڈیفالٹ طور پر غیر فعال ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی برقرار رہے۔ 

جب کوئی صارف کسی اسٹیٹس کو دیکھے گا جس پر "Allow Sharing" فعال ہے تو وہ اسے اپنے اسٹیٹس میں ری پوسٹ کر سکے گا۔ واٹس ایپ نے اس فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ ری شیئرنگ کے دوران اصل صارف کے فون نمبر یا دیگر ذاتی معلومات ظاہر نہ ہوں تاکہ صارفین کی پرائیویسی محفوظ رہے۔

واٹس ایپ نے "Accounts Center" کے ذریعے صارفین کو اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو انسٹاگرام اور فیس بک پر بھی شیئر کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں