پاکستان کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تصدیق


ویب ڈیسک May 15, 2025
فوٹو فائل

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔

بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔

عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔

ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کسی جوہری تنصیب سے تابکاری مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں اور اُسے ہر سازش پر منہ کی کھانی پڑ رہی ہے، اب اس معاملے پر بھی عالمی ایجنسی نے بھارتی وزیر دفاع کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے۔
 

مقبول خبریں