رافیل تباہ کرکےبھارت کو شرمسار کرنےوالے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بناکر پاک فضائیہ کو منفرد خراج تحسین

ہزاروں افراد نے جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا اور پاک کو خراج تحسین پیش کیا، دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک May 15, 2025

بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ نے شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔

رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا دیا گیا۔

دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

"پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ" کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جے ٹین سی کے انسانی ماڈل کے ایک طرف شرکا "پاکستان زندہ باد" تو دوسری طرف "شکریہ چین، ترکیہ اور آذربائجان" کے سانچے میں خود کو سموئے ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں