عمران خان نے پیغام دیا ہے جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہو جائے، نعیم پنجوتھہ

بانی نے ساری پارٹی کو پیغام دیا ہے کہ اب گولیاں نہیں کھانی پُرامن احتجاج کرنا ہے، احتجاج وہ خود لیڈ کریں گے


کورٹ رپورٹر May 31, 2025

راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ بانی نے تمام پارٹی عہدے داروں کو پیغام بھیجا ہے کہ جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا وہ ہم سے الگ ہو جائے، اب عدلیہ حکومتی عدلیہ بن چکی ہے، 26ویں ترمیم کے مقاصد سامنے ہیں ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کیا جا رہا ہے، ملک گیر احتجاجی تحریک کا لائحہ عمل آئندہ چند دن میں سامنے آجائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نعیم حیدر پنچوتھہ کا مزید کہنا تھا کہ آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت تھی کچھ وکلاء کو اندر جانے کی اجازت ملی اور کچھ کو نہیں جانے دیا گیا، آج سماعت میں کارروائی نہیں ہوسکی، بشری بی بی بطور احتجاج سماعت کا حصہ نہیں بنی۔

نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ وہاں موجود بانی نے کہا کہ حق ہمیشہ جیتتا ہے جھوٹ کی ہار ہوتی ہے، اے ٹی سی اور دیگر ججز ملے ہوئے ہیں، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے نہیں لارہے، ایم این اے لطیف چترالی کو جس انداز میں سزا دی گئی اب یہ لوگ ڈی سیٹ کی طرف جائیں گے، ہمارے لوگوں کو سزائیں دے کر ڈس کوالیفائی کریں گے اگر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی آج پارٹی چھوڑ دیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

نعیم پنجوتھہ کے مطابق جسٹس منیر نے جو رول ادا کیا وہی رول ثاقب نثار نے کیا، جو الیکشن فراڈ ہوا اس کی اپیلیں اسی الیکشن کمشنر کے پاس جارہی ہیں جس نے چوری کی، 26 ویں ترمیم کے دو مقاصد ہیں الیکشن فراڈ بچایا جائے اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوسکے۔

وکیل نے کہا کہ بانی نے ساری پارٹی کو پیغام دیا کہ اب گولیاں نہیں کھانی اب پُرامن احتجاج کرنا ہے جیل سے احتجاج کو میں خود لیڈ کروں گا ہمارے تمام راستے بند ہوچکے ہیں، حقیقی ازادی کیلئے جیل میں ہوں، تمام اپوزیشن جماعتیں جو انسانی حقوق کیلئے کھڑی ہیں ان کو تحریک میں دعوت دیں گے جو نہیں شامل ہونا چاہتا نہ ہو ہم پھر بھی احتجاج کریں گے۔

مقبول خبریں