وزیر اعظم کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے

شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ اداکریں گے


خالد محمود June 04, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے جس کے دوران وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار بھی سعودی عرب جائیں گے۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کی مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ اداکریں گے ۔

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم سیکٹر ز میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=To9kbjn5Y7U

مقبول خبریں