بھارت میں اپنے قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک خود اپنی ہی جان گنوا بیٹھا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے نہایت قیمتی طوطا اُڑ گیا تھا۔
طوطے کے مالک نے اس کا پیچھا کیا جو کہ قریبی کھمبے کے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں پر جا بیٹھا تھا اور کسی طور اترنے کو تیار نہیں تھا۔
اس موقع پر طوطے کے مالک 32 سالہ ارون کمار نے دیوار پر کھڑے ہوکر لوہے کی پائپ سے طوطے کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔
یہ کوشش اس وقت ہلاکت خیز ثابت ہوگئی جب لوہے کی راڈ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی اور ارون کو کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا۔
اردن دیوار سے نیچے گرگیا اور اس کے سر میں گہری چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے انھیں فوری اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔