لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل  

خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا


ویب ڈیسک June 06, 2025

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں سابق وفاقی وزیر کی طبیعت میں بہتری آئی اور انہیں   پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی  پروفیسر بلال محی الدین نے کہ اکہ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا،  ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے،

مقبول خبریں

رائے