بھکر: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل

پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی


ویب ڈیسک June 15, 2025

پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں  پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔

مقبول خبریں