کراچی، ویٹا چورنگی پر دلخراش حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی

فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے


یحییٰ خان June 26, 2025

کراچی:

کورنگی کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب 23 جون کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، جس میں ایک معمر شہری کو واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں 60 سالہ محمد ہاشم کو سڑک کنارے کھڑا ہو کر گاڑی کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایک واٹر ٹینکر کو ریورس میں آتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ واٹر ٹینکر پہلے محمد ہاشم کو ٹکر مارتا ہے، جس سے وہ زمین پر گر جاتے ہیں، تاہم ڈرائیور ٹینکر کو نہیں روکتا اور اسی دوران ٹائروں تلے روند کر انہیں کچل دیتا ہے۔

حادثے کے فوری بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو جاتا ہے، جب کہ متاثرہ شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

مقبول خبریں