ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے 6 افراد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی سرگرمیوں کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو ایران کے خلاف اکسانا تھا


ویب ڈیسک June 26, 2025

ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں مغربی صوبے ہمدان کے شہروں ہمدان، رازَن اور نہاوند میں کی گئیں۔

مقامی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے اہلکار علی اکبر کریم پور کے مطابق ان افراد کو "غدار عناصر" قرار دیا گیا ہے جو آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، ایرانی نظام کی ساکھ کو متاثر کرنے اور اس کی شبیہ کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی سرگرمیوں کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو ایران کے خلاف اکسانا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں درجنوں افراد کو گرفتار اور متعدد کو سزائے موت بھی دی ہے۔

 

مقبول خبریں