ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا ضلعی صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ، صوبہ بچانے کی مہم سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان


فوٹو فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پی پی پی ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کو سیاسی انتقام کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے لہذا انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبہ بچاؤ مہم کے بعد پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے متاثرین مدد کے لئے پکارتے رہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کچھ نہ کرسکی، پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ سوات کا مقدمہ لڑا اور اس کی پاداش میں آج خیبرپختونخوا میں ہمارے جیالوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں