بھارت؛ شوہر نے بیوی سے طلاق کا جشن دودھ سے نہا کر منایا؛ ویڈیو وائرل

دونوں کے درمیان طلاق کے لیے عدالت میں قانونی کارروائی جاری تھی


ویب ڈیسک July 14, 2025

بیوی سے طلاق کی خوشی میں شوہر نے دودھ سے نہا کر جشن منایا جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اپنی نوعیت کا یہ دلچسپ اور منفرد واقعہ بھارت کی ریاست آسام میں پیش آیا۔ جب مانک علی نامی شخص کو ان کے وکیل نے بتادیا کہ آپ کی طلاق کی درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے۔

جس پر مانک علی نے اپنے گھر کے باہر آکر خود اپنی طلاق کا اعلان کیا اور دودھ سے نہا کر جشن منایا اور کہا آج سے میں آزاد ہوں۔

ویڈیو میں مانک علی نے کہا کہ وہ یہ جشن اس لیے منا رہا ہے کیوں کہ میری بیوی دو بار گھر سے بھاگ چکی ہے اور یہ سب میں نے اپنے خاندان کے لیے برداشت کیا تھا۔

مانک علی نے مزید کہا کہ لیکن جب پانی سر سے اوپر ہوگیا تو طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس کا آج فیصلہ آگیا۔

مانک علی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا رجحان دیا۔

کسی نے جشن منانے کے اس طریقے کو منفرد اور انوکھا کہا جب کہ کسی نے طلاق پر جشن منانے کو عجیب عمل قرار دیا۔

 

 

مقبول خبریں