احسن خان کو جاوید اختر سے ملاقات کرنا مہنگا پڑ گیا؛ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

جاوید اختر نے بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان کے خلاف سخت بیانات دیئے تھے


ویب ڈیسک July 15, 2025

معروف اداکار اور میزبان احسن خان نے لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی مصنف و نغمہ نگار جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی سے ملاقات کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں احسن خان کو جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ سے  مصافحہ کرتے اور بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

احسن خان کافی دیر تک بھارتی شوبز کی مقبول ترین جوڑی کے ساتھ بیٹھے رہے اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔

اداکار احسن خان نے کہا کہ ہم سب کو امن کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اختلافات کو ختم کر کے بات چیت اور محبت کو فروغ دینا چاہیے۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو احسن خان کی جاوید اختر سے ملاقات اور پھر اپنی تقریر میں امن اور اختلافات بھلانے کی بات پسند نہیں آئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ امن کے لیے اختلافات کو ختم کرنے کی بات بہت اچھی ہے لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ یہ بات کس کے سامنے کی جا رہی ہے۔

@murtazaviews

Pakistani actor Ahsan Khan calls for peace at an event in the UK Parliament featuring Javed Akhtar and Shabana Azmi #AhsanKhan #JavedAkhtar #ShabanaAzmi

♬ original sound - Murtaza Ali Shah

صارفین نے جاوید اختر کے ماضی میں پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیانات اور الزامات یاد کراتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا امن کا پیغام نفرت پھیلانے والے جاوید اختر کی جانب سے آتا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ احسن خان کو جاوید اختر سے نہیں ملنا چاہیے اور کسی مجبوری سے وہ تقریب میں چلے گئے تو منہ توڑ جواب دینا چاہیے تھا۔

تاہم کچھ صارفین نے احسن خان کی تقریب میں کی گئی گفتگو کو سراہتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور جنگ کو ہوا دینے والے نام نہاد دانشور کے سامنے امن کی بات کرکے واضح پیغام دیا کہ جارحیت کس جانب سے ہوتی ہے۔

 

مقبول خبریں