پاکستان نے ترکیہ کو 0-3 سے شکست دے کرعالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے راونڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری چیمپئن شپ کے پول اے میں شامل قومی جونیئر ٹیم نے اپنے تیسرے لیگ میچ میں ترکیہ کو بھی 0-3 سے مات دے دی۔
تینوں میچز میں کوئی گیم ہارے بغیر فتوحات سمیٹنے والی پاکستان جونئیر ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پول اے میں سر فہرست ہے۔ اس پول سے ارجنٹائن، ازبکستان اور بیلجیم بھی اگلے راونڈ میں قدم رکھ دیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بیلجیم اور دوسرے میچ میں میزبان ازبکستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان اپنا چوتھا لیگ میچ پیرکو پورٹ ریکو کے خلاف کھیلے گا جبکہ اگلے روز اس کا ارجنٹائن سے مقابلہ ہوگا۔
ٹاپ 16 ٹیموں کےدرمیان ناک آؤٹ راؤنڈ 30 جولائی سے شروع ہوگا، فائنل 3 اگست کوطے ہے۔