کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کا انجن فیل، عوام پریشان

ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں


طالب فریدی August 14, 2025

پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔

اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

 

مقبول خبریں