پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے دھوم مچادی

یہ سفر ان ہزاروں بچوں کے لیے امید کا پیغام ہے جو چائلڈ لیبر جیسے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں، پراجیکٹ لیڈر


اسپورٹس ڈیسک August 18, 2025

پاکستان کی اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس دورے کے دوران ٹیم نے انگلش پریمیئر لیگ کے بہترین کلبوں کی فاؤنڈیشن ٹیموں، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ فاؤنڈیشن اور لوٹن ٹاؤن فاؤنڈیشن کے خلاف میچز میں  اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پراجیکٹ لیڈر ریحان طاہر کےمطابق یہ سفر ان ہزاروں بچوں کے لیے امید کا پیغام ہے جو چائلڈ لیبر جیسے مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فٹبال نے انہیں بڑے خواب دیکھنے اور اپنی زندگی بدلنے کا موقع دیا ہے۔

ریحان طاہر  کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ مسلم ہینڈز کی کاوشوں سے ممکن ہوا ہے جو ان بچوں کو کھیلنے کا حق، خواب دیکھنے کا حق اور تعلیم حاصل کرنے کا حق فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ثابت کرتا ہے اگر صحیح پلیٹ فارم دیا جائے تو یہ بچے بھی بین الاقوامی سطح پر پہچان بنا سکتے ہیں اور اپنے جیسے دیگر بچوں کے لیے مثال قائم کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں