انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، سلمان الیون نے حارث الیون کو شکست دے دی

حسن نواز 39 گیندوں پر 50 اور صائم ایوب 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


اسپورٹس ڈیسک August 23, 2025

دبئی میں موجود قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں سلمان الیون نے حارث الیون کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنز بنائے۔ حسن نواز 39 گیندوں پر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

صائم ایوب نے 45 اور صاحبزادہ فرحان نے 25 رنز بنائے۔

حارث الیون کی جانب سے صفیان مقیم نے تین جبکہ سلمان مرزا اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں حارث الیون 19.5 اوورز میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد عرفان 36 اور ماینک چوہدری 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سلمان الیون کی جانب سے شاہین آفریدی نے پانچ، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 27 اگست تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں