اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے احتساب اور نظم وضبط کے لیے نیشنل اسکاڈ(ایس سی اے ڈی) کے اراکین کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی ہدایات پر قومی اسکاڈ کے اراکین کی منظوری دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فردوس شمیم نقوی نیشنل اسکاڈ کے چیئرمین نامزد کردیے گئے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نیشنل اسکاڈ کے ایڈوائزر مقرر کردیے گئےہیں۔
پی ٹی آئی کے قومی اسکاڈ کے دیگر اراکین میں اسد قیصر، عامر ڈوگر،کنول شوزب اور سالار کاکڑ کو نامزد کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے مذکورہ نوٹیفکیشن جاری کیا اور نوٹفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسکاڈ نظم و ضبط اور احتساب کے معاملات دیکھے گا۔
نوٹفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کوئی رکن ایسے معاملے میں کردار ادا نہیں کرے گا جس پر اس کی ذاتی رائے ہو، نیشنل اسکاڈ کا مقصد شفاف اور غیر جانب دار فیصلے یقینی بنانا ہے۔