سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست

دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر ہوگیا تھا


اسپورٹس ڈیسک October 19, 2025

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کرکانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں برطانیہ نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

برطانیہ نے پہلے کوارٹر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر میں کپتان حنان شاہد اور چوتھے اور آخری کوارٹر میں سفیان خان کے گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا تھا۔

مگر کھیل کے اختتام سے چار منٹ قبل برطانیہ کے ہنری مراکھم نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 2-3 کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

برطانوی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہی۔

مقبول خبریں