انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے لاپتہ راہنما شہباز بھٹی کا 26 نومبر کے احتجاج کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی شہباز بھٹی ایک ہفتہ سے لاپتا تھے۔
ان کی 24 اور 26 نومبر کے 4 تھانوں سٹی ،صادق آباد ،وارث خان اور نیو ٹاؤن کیسز میں گرفتاری ڈالی گئی ان پر توڑ پھوڑ پتھراؤ گھیراؤ جلاؤ گاڑیاں توڑنے کے الزامات ہیں انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔
پولیس تھانہ سٹی نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ استدعا کی جبکہ وکلائے صفائی نے گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے کیسوں سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے تفتیش مکمل کر کے 30 اکتوبر دو بارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔
پی ٹی آئی یوتھ پنجاب کے لیڈر راجہ شہباز احمد بھٹی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت
اسلام آباد ہائی کورٹ میں راجہ شہباز احمد بھٹی کی گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی جس کے مطابق وہ راولپنڈی کے مقدمہ میں گرفتار ہیں، راجہ شہباز بھٹی کے خلاف تھانہ شالیمار میں کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ گرفتاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق راجہ شہباز بھٹی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کررکھاہے، راجہ شہباز بھٹی کے خلاف تھانہ سٹی راولپنڈی میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، عدالت نےوفاقی پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش ہوجانے پر بازیابی درخواست نمٹادی۔