یو ایس اوپن اسکواش چیمپین شپ، مصری کھلاڑیوں نے دونوں ٹائیٹلز جیت لیے

عالمی نمبرایک دفاعی چیمپین مصطفی اسل نے مینز اورویمن ایونٹ کے فائنل میں 25 حانیہ الحمامی نے ہم وطن امینہ عارفی کوہرایا


زبیر نذیر خان October 26, 2025
فوٹو: ایکسپریس نیوز

PHILADELPHIA:

یوایس اوپن اسکواش چیمپین شپ 2025 کے مینز اورویمن دونوں ٹائٹلز مصری کھلاڑیوں نے جیت لیے۔

فلاڈیلفیا میں یوایس اوپن اسکواش چمپین شپ کے فائنل میں عالمی نمبرایک اوردفاعی چیمپین مصطفی اسل نے مینز اور عالمی نمبردو حانیہ الحمامی نے ویمن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

چیمپین شپ میں دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے مینز فائنل میں 24 سالہ مصطفی اسل نے سیڈ2 نیوزی لینڈ کے پال کول کو 58 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-3 سے زیر کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

ویمن کے دولاکھ 13 ہزار ڈالرز کے فائنل میں مصر کی 25 سالہ حانیہ الحمامی نے ہم وطن 18 سالہ سیڈ 3 امینہ عارفی کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے قابو کر کے فتح پائی۔

امینہ عارفی نے سیمی فائنل میں ہ موطن ٹاپ سیڈ دفاعی چیمپین عالمی نمبرایک نورالشیربانی کو مات دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔

مقبول خبریں