پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شہریوں پر ٹیکس کا بوجھ کتنا ہے؟ جانیے!

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے نقل و حمل سمیت تمام شعبوں کی لاگت بھی متاثر ہوتی ہے، جس کا براہ راست اثر صارفین پر پڑتا ہے


ویب ڈیسک December 03, 2025

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر شہریوں سے کتنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شامل ٹیکسوں کی تفصیلات  کے مطابق عام شہری ہر لیٹر ایندھن پر بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں۔  نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت کا تقریباً 37 فیصد حصہ صرف ٹیکسز پر مشتمل ہے، جس سے مجموعی لاگت میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کی صورت میں شامل ہیں جن میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی جیسی مدات شامل ہیں۔

اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں بھی 34 فیصد یعنی 94 روپے 92 پیسے ٹیکس کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر بھی وہی ٹیکس اقسام لاگو ہیں جو پیٹرول پر عائد ہوتی ہیں اور ان کا مجموعی اثر صارفین کی جیب پر براہِ راست پڑتا ہے، جس سے نقل و حمل سمیت دیگر شعبوں کی لاگت بھی متاثر ہوتی ہے۔

مقبول خبریں