نیوزی لینڈ میں انوکھی واردات، چور نے سونے کا ہیرے جڑا انڈا نگل لیا

پولیس کے مطابق یہ لاکٹ ’فیبرجے ایگ‘ ڈیزائن کا ہے جس کی مالیت تقریباً 19 ہزار 300 ڈالر بتائی جاتی ہے


ویب ڈیسک December 05, 2025

 

نیوزی لینڈ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص کو مبینہ طور پر ہیرے جڑا سونے کا قیمتی لاکٹ نگل کر چوری کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ لاکٹ ’فیبرجے ایگ‘ ڈیزائن کا ہے جس کی مالیت تقریباً 19 ہزار 300 ڈالر بتائی جاتی ہے۔

واقعہ آکلینڈ کے مرکزی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک جیولری شاپ نے پولیس کو بلایا۔ پولیس نے 32 سالہ شخص کو گرفتار کرکے اس کا طبی معائنہ بھی کروایا۔ تاہم پولیس کے مطابق اب تک یہ قیمتی لاکٹ ملزم سے برآمد نہیں ہوسکا۔ ملزم کو 8 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جیولرز کی ویب سائٹ کے مطابق چوری شدہ فیبرجے ایگ 60 سفید ہیروں اور 15 نیلے نیلم سے مزین ہے۔ اسے کھولنے پر اندر 18 قیراط سونے سے بنا ہوا ایک ننھا آکٹوپس موجود ہوتا ہے۔

اس لاکٹ کا نام ’آکٹوپسی ایگ‘ ہے جو 1983 میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ کی فلم سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا، جس کی کہانی بھی ایک قیمتی فیبرجے ایگ کی چوری کے گرد گھومتی ہے۔

مقبول خبریں