ڈی جی آئی ایس پی آر کی عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت

تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں


ویب ڈیسک December 05, 2025

اسلام آباد:

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہمارے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ۔

انہوں نے کہا کہ تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے،  بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالاں کہ پاک فوج کا جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ہے، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ہے؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ ہم نے جانیں دینی اور لینی ہوتی ہیں۔

مقبول خبریں