کراچی:
نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ مجموعی طور پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دیگر ساتھیوں میں مہران اور اندیل عرف سونو شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دریں اثنا سچل سمیرا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس شناخت وجاہت کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔